22 جولائی، 2026، 9:06 PM

شہید مظفر برادران کی والدہ کے انتقال پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

شہید مظفر برادران کی والدہ کے انتقال پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ‌ای نے ایک پیغام جاری کر کے شہید مظفر برادران کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے شہید علی مظفر اور رضا مظفرعلی والدہ کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں رہبر معظم نے کہا کہ میں شہید حسن مظفر علی اور رضا مظفر کی فداکار اور صابرہ والدۂ ماجدہ کی وفات پر آپ، دیگر معزز اہل خانہ اور شہداء و جنگ میں زخمی ہونے والوں کے عزیز اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ باوقار اور پرہیزگار خاتون، مومن اور اسلامی انقلاب کے دفاع کے فرض شناس فرزندوں کی تربیت و پرورش کے ساتھ قرب الٰہی کے بلند مقام پر فائز ہوئیں۔ امید ہے کہ ان کی پاکیزہ روح اپنے شہید بیٹوں کی پاکیزہ ارواح کے ساتھ اللہ تعالی کی رحمت اور رضوان سے متصل ہوجائے گی۔

News ID 1940409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha